ہنگو (مانند نیوز)ہنگو محکمہ خوراک نے گرانفروشی، کم وزن روٹی کی فروخت پر 14 نانبائیوں کے خلاف گرفتاری کے لیے ہنگو تھانہ سٹی مراسلے ارسال کر دی گئیں۔صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر حیدر حسین کی ہدایات پر اسپیشل پرائس مجسٹریٹ /ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صلاح الدین خان کے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر عمیر علی فوڈ گرین انسپکٹر محسن علی شاہ کے ہمراہ رات کے وقت ہنگو بازار میں نانبائی کی دکانوں میں روٹی کا وزن چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 14 نانبائیوں کے خلاف تھانہ سٹی کو مراسلے ارسال کردی گئے دریں اثناء اے ایف سی عمیر علی نے کہاکہ نانبائی اپنا قبلہ درست کریں اور حکومتی نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر آٹے کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی ہے اس کے باوجود مہنگے داموں روٹی کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے