پشاور(مانند نیوز) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے ایل آر ایچ دورے کے موقع پر میڈ سرج میں جدید آپریشن تھیٹرز کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ترجمان کے مطابق ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے سید قاسم علی شاہ وزیر صحت کو ہسپتال کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر نے ہسپتال بجٹ،صحت سہولت کارڈ، ماس ایمرجنسی سمیت مالی بحران کے حوالے سے مکمل تفصیل بیان کی۔ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر محمد زبیر خان نے وزیر صحت قاسم علی شاہ کو ایل آر ایچ میں نرسنگ کالج اور میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے بتایا جس کے بجٹ کی فراہمی کے لیے وزیر صحت نے یقین دہانی کرائی۔اس دورے کے دوران وزیر صحت کی جانب سے ایل آر ایچ آئی سی یو بیڈز کو 100 تک بڑھانے کی بھی یقین دھانی کرائی گئی۔اختتام پر وزیر صحت قاسم علی شاہ نے میڈ سرج کے سامنے پودا لگایا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مہمان کو شیلڈ پیش کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے