کوہستان لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر بشیر احمدنے آج امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائی سکول پٹن کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے امتحانی مرکز کا جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی کہ صاف شفاف امتحان کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل لائی جائے۔بعد میں انہوں نے دوران ایمرجنسی اور حادثوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر چیف وارڈن سول ڈیفنس عبد القیوم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او پٹن بھی ہمراہ تھے۔