جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں جے خیل وزیر قبیلے کے نوجوانوں نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے نوائے سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن (NASWA) کے نام سے ایک ویلفیئر تنظیم کی بنیاد رکھ دی۔ مقامی نوجوانوں نے متفقہ طور پر چھ ماہ کیلئے عبوری کابینہ تشکیل کر دیا۔جس میں صدر انجنئیر عمران وزیر جبکہ جنرل سیکرٹری محمد سلام وزیر سلیکٹ ہوگئے، دیگر کابینہ اراکین میں نائب صدر محمد اللہ، جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال، میڈیا کوآرڈینیٹر آدم خان وزیر، رابطہ سیکرٹری عنایت وزیر اور فنانس سیکرٹری نقیب خان وزیر کو چن لئے۔اس موقع پر منعقدہ ابتداہی تقریب سے خطاب کرتے نوائے سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن "نسوا” کے صدر انجنئیر عمران وزیر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کرکے میری کندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی۔انہوں نے کہا کہ میری کافی عرصہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ اپنے قبیلے کی خدمت کرنے کیلئے ایک ایسی فلاحی تنظیم قائم ہو، جس کی فورم سے وہ اپنے قبیلے میں چھوٹے بچے اور بچیوں پر تعلیم حاصل کرنے کیلئے آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا نہ صرف ہم پر فرض ہے بلکہ دور جدید کا بنیادی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا نوائے سحر ویلفیئر ایسوسی ایشن (نسوا) ایک غیر سیاسی تنظیم ہے کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ نسوا تنظیم کے قیام کی بدولت سے آج جے خیل وزیر قبیلے کے تمام وہ بچے اور بچیاں جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ انکو تعلیم دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ مستقبل میں اپنے ملک و قوم کی اچھی خدمات کرنے کا مواقع میسر ہو جائے.