پشاور(مانند نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اور شہر میں ایک ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر بارش ہوئی جب کہ دیر میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے 27 سے 30 اپریل تک دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے جب کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے