اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ہم پربے بنیاد مقدمے بنائے گئے،سی سی ٹی وی ویڈیوز منظر عام پر لانے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ شبلی فراز، میری اور دیگر ساتھیوں کی کیس میں اگلی تاریخ ہوئی ہے، پورے پاکستان میں ہم سب پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں واویلا مچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے