واشنگٹن(مانند نیوز ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے