پشاور(مانند نیوز )پشتو فلموں کے معروف ہدایت کار شاہد عثمان نے”عشق مبارک“ کے نام سے نئی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ہدایت کار شاہد عثمان نے فیس بک پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’عشق مبارک‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی۔اپنی ایک بیان میں شاہد عثمان نے بتا یا کہ گزشتہ کئی سالوں پشتو ہدایت کاروں نے ملک کی سینما انڈسٹری کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس عرصے میں کامیاب فلموں کی نمائش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی نئی آنے والی فلم ”عشق مبارک“ ایک لواسٹوری ہے جسے سلیم مرادنے تحریر کیا ہے۔اس فلم کی عکس بندی کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ”عشق مبارک“ فلم بین الاقوامی معیارکی ہوگی اور اسے پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔ شاہد عثمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فلم پشتوانڈسٹری کو ایک مرتبہ پھر عروج پر لے جانے میں معاون ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے