اسلام آباد (مانند نیوز) گلگت بلتستان کے صحافیوں کا ایک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات گلگت بلتستان جنرلسٹ فورم انٹرنیشنل کے صدر حسین بلغاری نے اسلام آباد میں جی بی سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں صحافیوں سے دوران اجلاس خطاب میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور جی بی میں صحافیوں کو بہت سے مشکلات کا سامنہ ہیں ۔ہماری تنظیم بلا رنگ و نسل اور لسانی تعصب کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مشہور صحافی راجہ اقبال مقپون نے بتایا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں صحافیوں کیلے بہت سے مشکلات سے دو چار ہیں ۔ہم صحافیوں کے ان مشکلات کو کم کرنے کیلے ٹھوس اقدامات اٹھائینگے ۔اجلاس میں شریک دیگر صحافی، بشیر بلتی اور دیگر نے بتایا کہ ہم سب مل کر اپنی کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہیے اس سلسلے میں ہمارا ہم خیال گروپ دونوں صحافتی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کرینگے ۔اجلاس میں خصوصی طور پر تحسین مہدی ،یوسف علی ،اصف علی ،قمر عباس،علی محند،الطاف حسین نے شرکت کیے اور حسین بلغاری اور راجہ اقبال مقپون کی زیر قیادت نیے تنظیم سازی پر زور ڈالا ہے۔ آیندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیل سے بات جیت پر بھی متفق ہوئے ۔