اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کےلیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کرلی۔ پاکستان کے لیے قرض کی منظوری، آئی ایم ایف کا اعلامیہ جاری.ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آر یا تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے