بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین ملاکنڈ نے یکم مئی یوم مزدور کی مناسبت سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے مرکزی وائس چیئر مین سابق ضلع ناظم غفران احد ایڈوکیٹ کی صدارت میں سیمینار منعقد ہوا پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صوبائی صدر گل زمین انصاف لائرفورم کے صدر اختر علی خان پی ٹی ڈی یو سی کے ادریس خان کلر کس ایسوسی ایشن کے سابق صدر شاہ روم کلاس فورایمپلا ئیز یو نین کے قجیر گل لوکل گورنمنٹ سیکرٹریز یونین کے صدر ملک اسماعیل سوشل ویلفیئر ایمپلائیزایسوسی ایشن کے صدر علی محمد ایر یگیشن یو نین کے صدر فضل واحداورغفران احد ایڈوکیٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکمران سرمایہ وجاگیردار طبقہ اپنے مفادات کیلئے عوام پر معاشی حملے کر رہا ہے جبکہ اصلاحات کے نام پر پنشن ختم کردی گئی ہے کنٹریکٹ پر بھر تی اورنجکاری کے ذریعے عوام کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ٹیکس دینے کے باوجود عوام کے علاج اور تعلیم کیلئے پیشہ نہیں ہے جبکہ حکمران اپنی عیاشی پر بے دریغ قومی دولت لوٹا رہے ہیں انھوں نے ظلم و بے انصافی کے خاتمے کیلئے مظلوم اور پسے طبقے کیلئے اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر زور دیا جو ان کے مسائل کا واحد حل ہے ممتاز شاعر نا صر آمین نے اشعار کے ذریعے یوم مزدور کی اہمیت اجاگر کی سیمینار میں مشتر کہ قرادادوں کے ذریعے ملازمین اور مزدور کی تنخواہ ایک تولے سونے کے برابرپنشن کا سابق طریقہ کار بحال اور کنٹریکٹ پالیسی کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیاشرکاء نے اس موقع پر ریلی بھی نکالی