کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیر صدارت گورنر کاٹیج پاراچنار میں ضلع بھر کے مشران پر مشتمل کرم امن کمیٹی کے ممبران کا جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمانڈر 73 بریگیڈ کرنل شعیب، ڈی پی او کرم نثار احمد خان، کمانڈنگ آفیسر 72 بلوچ کرنل خالد اور سابق سنیٹر سجاد طوری نے شرکت کی۔ اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع کرم کے مختلف مسائل اور حالیہ پیش آنے والے حالات و واقعات پر تفصیلاً غور کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلع کرم میں امن و امان کی خوشگوار فضاء پر کسی صورت کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔جرگہ نے متفقہ طور پر ضلع کرم میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی میں تمام سیکورٹی فورسز اور حکومتی اداروں کا مکمل ساتھ دینے اور سماج دشمن عناصر کی کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈوں میں نہ آنے کا فیصلہ کیا۔ضلع کرم میں دیرپا امن کے قیام کیلئے کامیاب جرگے کی انعقاد پر مقامی قبائل نے حکومت کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے