پشاور(مانند نیوز ) خیبرپختونخوا کے وزیرجنگلات وماحولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کی خدمت کرنااولین ترجیح ہے کیونکہ عمران خان کے وژن میں عوام الناس کی بلاتفریق خدمت، ترقی اورحقیقی خوشحالی کاراز پوشیدہ ہے، تحریک انصاف پر لوگوں نے جس بھرپور اعتماد کااظہارکیاہے ان کے اعتماد کوٹھیس نہیں پہنچائیں گے اورہم سمجھتے ہیں کہ عوامی اعتماد ہی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے، عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرناہی عوامی اعتماد پر پورااُترناہے، ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا کے نمائندوں اورلوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ترقی وخوشحالی کے لئے ٹھوس حکمت عملی ترتیب دی ہے، انشاء اللہ علاقائی خوشحالی اور عام لوگوں کی حالت بہتر بنائی جائیگی اورجن مقاصد کے لئے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کیاہے ان مقاصد کے حصول کو یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف سے کافی توقعات وابستہ کررکھی ہیں انشاء اللہ لوگوں کے اعتماد کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اوراہل علاقہ کو عزت واحترام دیناہماری ترجیحات میں شامل ہے،ہم حاکم نہیں بلکہ خادم بن کر لوگوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، خودکو عوام کی خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے اورلوگوں کی خدمت کومدنظر رکھتے ہوئے تمام تروسائل عوام کے بہتر مفادکیلئے بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کاتقاضہ ہے کہ عوام موجودہ حکومت کا دست وبازو بن کر فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں اپناکرداراداکریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے