پشاور(مانند نیوز ) اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخواکے زیراہتمام صوبہ بھر میں ”وی آرون”سلوگن کے تحت جسٹس فارغزہ کمپین کے ذریعے سرحد یونیورسٹی پشاور،ہزارہ یونیورسٹی،ہری پور یونیورسٹی میں لبیک یاآقصی ریلیاں۔جمعیت اور فلسطین جھنڈے اٹھائے سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی۔پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ سرحدیونیورسٹی نے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی۔جس میں وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن،فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا وسیم حیدر نے کہا کہ حکمران بزدلانہ رویہ ترک کرکے غزہ کے بارے میں جرات مندانہ عملی اقدامات کرے۔ 58اسلامی ممالک کے حکمران غزہ کہ تباہی،ہزاروں معصوم بچوں اور عورتوں کے قتل عام پرخاموش ہیں۔امریکا ڈھٹائی سے صہیونی ظلم کی پشت پناہی کررہاہے۔اسلامی جمعیت طلبہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گی۔امریکہ اور یورپ میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے لاکھوں طلبہ نے جلوس اور ریلیاں منعقد کیں۔تمام طلبہ سیاسی یا سماجی نقطہ نظر سے قطع نظر ”جسٹس فار غزہ” مہم میں شامل ہوں اور امریکہ میں غزہ کے حامی طلبہ کی حمایت میں متحد ہوجائیں۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی مختلف یونیورسٹیاں بھی غزہ کی حمایت کی مہم میں شامل ہو گئی ہیں۔ اور طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے جابرانہ اقدامات کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔سرحدیونیورسٹی میں لبیک یا آقصی ریلی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمن نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ناظم پشاور مقام حسن آمین بھی موجود تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے