پشاور(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ممکنہ تصادم کے پیش نظر اہم پلیئرز کو قبل از وقت سائن کرنے پر غور شروع کردیا۔ ان پلیئرز کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل پلیئرز سے زیادہ رقم ملے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 پی ایس ایل کےلیے 7 اپریل سے 20 مئی کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ ان تاریخوں میں انڈین پریمیئر لیگ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم پلیئرز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے ونڈو تجویز کردی گئی ذرائع کے مطابق اس مسئلے سے نمٹنے کےلیے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ 6 سے 12 پلیئرز کی ایک فہرست تیار کرے گی۔ یہ فہرست پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مل کر تیار کریں گی اور یہ ان پلیئرز پر مشتمل ہوگی جن کی پی ایس ایل میں شرکت کی گارنٹی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ ان پلیئرز کو مارکی پلیئر کا درجہ ضرور حاصل ہوگا تاہم یہ ڈرافٹ سے پک ہوں گے اور پلاٹینم کیٹیگری سے پک کیے جائیں گے۔ تاہم انہیں دیگر پلاٹینم پلیئرز سے اضافی معاوضہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مارکی پول کے پلیئرز کو ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ ڈالرز تک رقم دی جاسکتی ہے۔ اس وقت پلاٹینم پلیئر دو لاکھ ڈالرز تک کی رقم ملتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے