کاٹلنگ (مانند نیوز)ہسپتال کے نام پر کاٹلنگ بازار میں زناکاری کا آڈہ چلانے والوں کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تین مرد اور تین خواتین مختلف کمروں سے قابل اعتراض حالت میں گرفتار۔ درج ایف آئی آر کے مطابق کاٹلنگ بازار میں ڈاکٹر توحید بیگم ہسپتال میں مسماتہ وارثہ زوجہ اکرام الدین ساکن چک بلندی نے کچھ افراد کو بلا کر ہسپتال میں زناکاری کی قبیح فعل شروع کر رکھی ہیں جس کی اطلاع مقامی پولیس کو بذریعہ مغبر ملی جس پر نسیم اللہ خان ASI اور ظہور خان ASI کی قیادت میں پولیس نے جائے وقوعہ پر لیڈی کانسٹیبل سمیت چھاپہ مارا دوران تلاشی ہسپتال کے مختلف کمروں سے تین مرد اور تین خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا گیا گرفتار اشخاص کی پہچان عدنان خان ولد رحیم داد ساکن لوند خوڑ ،عمران ولد حمید گل ساکن ڈاکٹر نثار چوک اور بلال ولد ولایت شاہ ساکن منور خان بانڈہ کے نام سے ہوئی جبکہ خواتین میں مسماتہ سیما بیوہ جواد دختر محمد رحیم ساکن مینگورہ ،مسماتہ روبینہ شاہین زوجہ شادعلی خان ساکن بغدادہ اور مسماتہ وارثہ زوجہ اکرام الدین ساکن چک بلندی کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے