اسلام آباد(مانند نیوز ) سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ و امیگریشن کا وفد کراچی پہنچ گیا۔سی اے اے حکام کے مطابق 42 رکنی سعودی حکام نے خصوصی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، 9 مئی سے کراچی ایئر پورٹ سے حج پروازیں شروع ہوں گی۔ذرائع کے مطابق 82 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ ایئر پورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گاوزارتِ مذہبی امور کے مطابق رواں سال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔بڑے سعودی تجارتی وفد کی آمد، 50 رکنی وفد میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی تعمیرات، کان کنی سمیت مختلف شعبوں کی 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل پہلی حج پرواز 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہو گی۔16ہزار سے زائد عازمین کا کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر 38 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا، روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 71 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔