بٹ خیلہ(مانند نیوز)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کی کا بینہ کا اعلان کر دیا محمد شاہ خان صدرگل زمین جنرل سیکرٹری لطیف احمد سر پر ست اعلیٰ اور علی محمد چیئر مین مقرر کر دیئے گئے پی ایم ایل ایف خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئر مین وزیر زادہ نے سرکاری ملازمین مزدور و محنت کشوں کی تنظیموں اور یو نینز کے نمائندہ فعال پلیٹ فارم پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے ملاکنڈڈویژ ن کے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے تاکہ ملازمین اور مزدوروں کی فلاح و بہبود اورمسا ئل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے فیڈریشن کے دیگر عہدیداروں میں عثمان علی سینئر نائب صدر اختر منیر نائب صدر پیر سعید ڈپٹی سیکر ٹری سلیم جاوید سینئر وائس چیئر مین زریں شاہ وائس چیئر مین سر بلند ڈپٹی چیئر مین محمد امین جائنٹ سیکر ٹری نواب علی خان فنانس سیکر ٹری عقیل زادہ سیکر ٹری انفارمیشن شامل ہیں۔