ایبٹ آباد (مانند نیوز)ایبٹ آباد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کی مداخلت سے زرعی ترقیاتی بنک کے ایک سینئر افسر محمداعجاز کو سروس کے بقایات کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ واضح ہو کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے زرعی ترقیاتی بنک کے ایک ریٹائرڈ سینئر افسر محمد اعجاز نے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں سروس کے بقایاجات کی رقم جو 2,78,164/- بنتے ہیں عرصہ دراز سے التوا تھے کے وصولی کے لئے شکایت دائر کی۔ شکایت موصول ہونے کے فوری بعد زرعی ترقیاتی بنک کے ارباب اختیار کو نوٹس جاری کئے اور شکایت کے حوالے سے فوری رپورٹ طلب کی۔ شکایت کی مکمل چھان بین کے بعد وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے سائل کے حق میں فیصلہ دے کر زرعی ترقیاتی بنک کے اعلیٰ افسران کو شکایت کنندہ محمد اعجاز کو سروس کے بقایاجات کو فوری ادا کرنے کے احکامات صادر کئے۔وفاقی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں سائل محمد اعجاز کو مبلغ 2,78,164/- کی ادائیگی ممکن ہوئی۔ اسی طرح سٹی سکول ایبٹ آباد میں قائم کینٹین کے ٹھکیدار دلدار صاحب نے بھی اپنے بقایا جات سے متعلق وفاقی محتسب میں شکایت دائر کی تھی، تفتیش مکمل ہونے کے بعد سکول انتظامیہ نے شکایت دہندہ کو مبلغ 1,23, 480/- کا چیک ادا کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں شکایت دہندہ گان محمد اعجاز اور دلدار خان نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور ریجنل ہیڈ عبدالغفور بیگ کا شکریہ ادا کیا جن کی وساطت سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوا۔ اس موقع پر عبدالغفور بیگ نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت ہے جہاں فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا اس کا نصب العین ہے۔ عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب غریب لوگوں کی عدالت کے طور پر معروف ہے جو عوامی مسائل کے حل میں ہراول دستہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لئے بھی مختلف پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں تحصیل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد ہیں تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات وفاقی محتسب کے مجاز افسران کو پیش کر سکیں۔ اسی ضمن میں 13 مئی کو تحصیل ہال اوگی ضلع مانسہرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے۔ عبدالغفور بیگ نے مزید کہا کہ کھلی کچہریاں عوام الناس کے مسائل حل ہونے میں آسانیاں فراہم کر رہا ہے۔ لہذا عوام الناس اپنے مسائل اور شکایات کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔