مانسہرہ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے دورہ مانسہرہ کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور سے ڈی پی او آفس جاکر ملاقات کی اور بیدڑہ انٹرچینج واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کی حسن کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے واقعہ میں شہید پولیس جوان عامر کے درجات کی بلندی اور زخمی سپاہی نوید کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت نے شہید کی بیوہ کی مالی مدد کیلئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے کا چیک ڈی پی او مانسہرہ کے حوالے کیا جو بطور امانت شہید کی بیوہ کو پہنچایا جا? گا۔ زاہد چن زیب نے اس واقعہ میں پولیس فورس کی فوری طور پر کاروائی اور پولیس جوان کی شہادت میں ملوث ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کرنے پر پوری پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی پیشہ ورانہ چابک دستی کی بیحد تعریف کی۔ مشیر سیاحت نے اعتراف کیا کہ مانسہرہ پولیس شہداء اور غازیوں کی فورس ہے اور وہ انکی بہادری اور جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بعد ازاں زاہد چن زیب نے واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل نوید کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور زخمی اہلکار سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس بہادر پولیس جوان کی جرات کو سراہتے ہوئے انہیں بھی علاج کیلئے اپنی جیب خاص سے ایک لاکھ روپے کی نقد امداد دی۔ ڈی پی او مانسہرہ نے زاہد چن زیب کی ڈی پی او آفس آمد اور پولیس جوانوں کی مناسب حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ مانسہرہ پولیس اپنے محدود وسائل اور کم نفری کے باوجود صوبائی حکومت اور عوام کو مایوس نہیں کرے گی اور اپنی ماضی کی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف لوگوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی بلکہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرکے معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے میں بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے