ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین سے تورا واڑی کے عمائدین کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں علاقے کے اہم مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے شبانہ روز محنت کر رہی ہے اور اس سلسلے میں انتظامی افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک دیا جاتا ہے۔اسی طرح وہ خود بھی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔تاہم اس کے باوجود اگر کسی کا کوئی جائز کام ہو تو دفتری اوقات میں کسی بھی وقت آسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔وفد کے ارکان نے علاقے کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر ہنگو کا شکریہ ادا کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے