کرک (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شاہد رفیق گنڈاپور کے ہمراہ کرک پریس کلب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کرک پریس کلب کے نومنتخب صدر خالد خٹک اور ان کی کابینہ کو مبارکباد دی۔ڈپٹی کمشنر کرک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم سب ملکر کرک کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی جانب سے مفاد عامہ کے مسائل و مشکلات کی نشاندہی پر انتظامیہ فوری ایکشن لے گی۔معاشرے کے اصلاح میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے لہٰذا میڈیا کی جانب سے مثبت تنقید کا خیر مقدم کیا جائے گا.۔پٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں۔ضلع کو درپیش مسائل سمیت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔قبل ازیں پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب خالد خٹک کی قیادت میں سینئر صحافیوں سرفراز خٹک،سبز علی،کریم خان،نجات حسین،خالق جان،پیاؤ خٹک،جمشید طوفان اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر کرک کا پرتپاک استقبال کیا۔پریس کلب کے نو منتخب صدر خالد خٹک نے مثبت صحافت کے فروغ اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خیبرپختونخوا غازی الرحمن قلندر خٹک نے بھی کرک پریس کلب کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر اور ان کے کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے