ایبٹ آباد (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سنے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوز، ڈی ایچ کیوزمیں عملے کی حاضری اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بنیادی مرکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیر حاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ اور محکمانہ کاروائی یقینی بنائیں۔ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی، ڈینٹل اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کی پروفارمنس کو مزید بہتر اور مریضوں کو سروسز کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی کیسز پر بہتری، ایڈمشن میں آسانی اور مریضوں کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آر ایچ سی، بی ایچ یو، سول ڈسپنسریوں، ڈی ایچ کیو میں سٹاف کی ہمہ وقت موجودگی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنرصحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔جلاس میں ڈی ایم او، آئی ایم یو ہیلتھ سید صہیب شاہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے صحت کے مراکز میں سٹاف کی تعیناتی، غیر حاضر سٹاف کے خلاف کاروائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو، تمام بنیادی مرکز صحت، ٹائپ ڈی اور آر ایچ سی، فیملی ویلفیئر سینٹرز میں تمام سیٹوں پر سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی پر زور دیا۔ ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کارکردگی حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈی ایچ کیو کی کارکردگی کو بہتر بنانے، عملے کی حاضری، سہولیات کی فراہمی، ایمرجنسی، ڈینٹل، صفائی ستھرائی اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی کیسز میں بہتری، ایڈمشن میں آسانی اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاؤہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی، ڈینٹل اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کی پروفارمنس کو مزید بہتر اور مریضوں کو سروسز کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹائپ ڈی ہسپتال بوئی، آر ایچ سی خیرا گلی، بنیادی مرکز صحت بکوٹ، بی ایچ یو ستوڑا اور سول ڈسپنسری لیراں میں ایکسپائر ہونے والی ادویات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او ایبٹ آباد کو متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر نے سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹاف کی حاضری، ادویات اور شہریوں کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ہدایت جاری کیں۔اجلاس میں ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ سید صہیب شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرشہزاد اقبال،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی او پاپولیشن ویلفیئرایبٹ آباد شمس الرحمن، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، سینئر آڈیٹر اکاؤنٹس آفس اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے