اسلام آ باد (مانند نیوز) وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس(آج) 9 مئی بروز جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس میں طلب کرلیا گیا۔ وفاقی کابینہ 9 مئی کو یومِ سیاہ اور یوم یکجہتی شہدا کے طور پر منائے گی، پنجاب اور بلوچستان اسمبلیوں کے اجلاس بھی 9 مئی کو طلب کرلیے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سانحہ 9 مئی کی مذمتی قرارداد لائی جائے گی اور حکومت کی جانب سے آرڈیننس بھی پیش کیے جائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بھی سانحہ ن9 مئی سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی، جس میں سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کی استدعا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔ 9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلا گھیرا اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے