اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان سے حج 2024 کے لیے پہلی پرواز (آج) جمعرات کو مدینہ منورہ کے لیے اڑان بھرے گی۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز (آج) جمعرات نصف شب کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہو گی۔ حج آپریشن کے پہلے 15 روز تمام پروازیں براہ راست مدینہ منورہ ائرپورٹ اتریں گی، جس کے بعد 24 مئی تا 9 جون بیشتر پروازیں جدہ ائرپورٹ پر لینڈ کریں گی۔ فلائٹ آپریشن کے پہلے روز 11 پروازوں کے ذریعے 2160 عازمین سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اسلام آباد سے 3 پروازوں کے ذریعے 680 عازمینِ حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ کراچی سے 2 پروازوں کے ذریعے 330 مسافر روانہ حجاز مقدس جائیں گے جب کہ لاہور سے 3 پروازوں کے ذریعے 670 مسافر فریضہ حج کے لیے سعودی عرب پہنچیں گے۔ اسی طرح ملتان سے 2 پروازوں کے ذریعے 329 عازمین سفر حج کا آغاز کریں گے۔ سیالکوٹ سے ایک پرواز کے ذریعے 151 عازمینِ مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ کوئٹہ سے پہلی حج پرواز 11 مئی کو اور سکھر سے پہلی حج پرواز 27 مئی کو روانہ ہو گی۔ مجموعی طور پر 259حج پروازوں کے ذریعے 68 ہزار سے زائد سرکاری عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے بعد حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو مکمل ہوگا اور 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لے کر وطن واپس پہنچے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے