کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے محکمہ تعلیم کے افسران کی تعلیم کی بہتری اور سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے طلبہ کیلئے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم پر عملدرآمد پر زور دیا۔انہوں نے سکولوں کے انتظامی سٹاف کی تعیناتی، پانی و بجلی کی فراہمی، سکولوں کی عمارتوں کی مرمت اور باؤنڈری والز کے مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔انہوں نے کہاکہ موثر مانیٹرنگ سے تعلیمی اداروں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں اورسرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد روزبروز بڑھ رہاہے جس کی واضح ثبوت حالیہ داخلہ مہم کے دوران کثیر تعداد میں والدین بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کراتاہے۔