کرک (مانند نیوز ) ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمٰن عوامی خدمت کے پیشِ نظر اپنے دفتر سے نکل کر ویٹنگ ہال میں موجود لوگوں سے گل مِل گئے۔انہو ں نے وہاں عوام کے مسائل سنے۔زیادہ تر مسائل موقع پر ہی حل کروا دیئے جبکہ بعض مسائل متعلقہ حکام کو کارروائی کیلئے بھیج کران پر فوری رپورٹ طلب کی تاکہ غریب عوام کو بروقت ریلیف فراہم کی جاسکے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کرک کے اِس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ڈی سی کرک نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے، کوشش رہتی ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرکے ان کے مسائل جلد از جلدحل ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے