ہنگو(مانند نیوز ) قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،افواج پاکستان اور ریاستی ادارے وطن کے استحکام کے ضامن ہیں،افواج پاکستان کے خلاف ہر پروپیگنڈہ ناکام ہو گا،افواج پاکستان نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے ان خیالات کا اظہار بیکرز اینڈ سویٹس ضلع ہنگو کے صدر اور ممتاز سماجی رہنما ملک سیدا خان شینواری نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام افواج پاکستان سے دلی و جزباتی محبت رکھتے ہیں اور پوری قوم افواج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملک سیدا خان شینواری نے کہا کہ قوم اور افواج میں تفریق ڈالنے والے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور مستقبل میں ناکام ہونگے۔ملک سیدا خان شینواری نے کہا ہ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یک جہتی پروگرام ملک کے کونے کونے میں ہوئے ہیں جن میں عوام اور نوجوانوں نے بھر پور شرکت کر کے افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا عملی اظہار کیا ہے۔صدر بیکرز اینڈ سویٹس ضلع ہنگو ملک سیدا خان شینواری نے کہا کہ شہدا ہمارے ہی بھائی اور بیٹے ہیں اور مادر وطن کے لیے ان کی قربانیاں قوم کے لیے باعث فخر ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے