پبی (مانند نیوز ) موجودہ حکومت کو پنشن اصلاحات کے نام ملازمین کو بیروزگار نہیں ہونے دینگے۔نومنتحب وفاقی اور صوبائی حکومتیں IMF کے ایماء پر پنشن کموٹیشن ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں ہم اس کو اس گھناؤنی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔اور 29 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے غیرمعینہ مدت تک دھرنا دینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان،ممتازخان صوبائی صدر ایپکا,حاجی انعام خان صدر ایپکا چارسدہ،انعام اللہ یوسفزئی صدر ایپکا مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک کو کرپٹ اشرافیہ نے کنگال کر دیا۔اور دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنے لئے باہر ممالک میں عالیشان محلات اور پلازے تعمیر کئے۔لیکن 75 سال میں کرپٹ اشرافیہ ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔اور آئی۔ایم۔ایف سے قرضوں پر قرضے لیکر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں سرکاری ملازمین اور غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ملک تباہی کے کنارے پر کھڑا ھے۔اور ملک کو ان کرپٹ اشرافیہ نے دیوالیہ غکے قریب دیا۔مقررین نے مزید کہا۔کہ کرپٹ حکمران اپنے عیاشیوں،پروٹوکول میں کمی نہی لاتے۔بلکہ سرکاری ملازمین کے پنشن،کموٹیشین،فیملی پنشن اور میڈیکل الاونس ختم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔جو ان کی بھول ہے۔ہم تمام مسائل افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہماری خاموشی کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔اگر 29 مئی تک پنشن کموٹیشن میں کمی کا جو بل پچھلے حکومت میں پاس کیا ہے اور آئندہ صوبائی بجٹ میں جو پنشن اصلاحات کے نام پر ملازمین کو زندہ درگور کر رہے ہیں۔تو 29 مئی کو صوبہ بھر سے سرکاری ملازمین صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے۔اس موقع پر ڈی۔ایچ۔او چارسدہ۔ایم۔ایس چارسدہ،ڈی۔ایم۔ایس چارسدہ بھی اجلاس میں موجود تھے