پبی (مانند نیوز )حکومت بلدیاتی نمائندوں کو دو سال کا فنڈ اور اعزازیہ جاری کرے حکومتی وعدے کے مطابق دو ہفتوں میں بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ اور فنڈ جاری نہیں ہوا تو پورے صوبے کے ناظمین اور کونسلران وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے دو سال سے زائد عرصہ ہوگیا منتخب بلدیاتی نمائندے فنڈز اور اختیارات سے محروم ہیں ان خیا لات کا اظہار چیئر مین ویلج کو نسل تر خہ تیمور کمال نے پبی پر یس کلب میں میڈیا کے نما ئندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو دو سال کا فنڈ اور اعزازیہ جاری کرے۔حکومتی وعدے کے مطابق دو ہفتوں میں بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ اور فنڈ جاری نہیں ہوا تو پورے صوبے کے ناظمین اور کونسلران وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دینگے جس میں بلدیاتی نمائندوں پورے صوبے سے ناظمین اور کونسلران بھرپور شرکت کرینگے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز جاری کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں دو سال سے زائد عرصہ ہوگیا منتخب بلدیاتی نمائندے فنڈز اور اختیارات سے محروم ہیں جس کی وجہ سے بلدیاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا۔اور نچلی سطح پر عوام کے مسائل میں اضافہ روز بروز بڑھ رہا ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے اپنے دور میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019میں ترامیم کر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات سے محروم کر کے بیکار بنادیا، عرصہ دو سال سے زیادہ ہوگیا منتخب بلدیاتی اداروں کو ایک رویپہ بھی فنڈز نہیں ملا، فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی اداروں کے انتظامی معاملات چلانے میں دشواریوں کا سامنا ہے، منتخب نمائندوں کی تنظیم نے سات مئی کو پشاور میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ جس پر بلدیاتی وزیر نے مزاکرت کر کے 15 دن میں تمام مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ افسوس کی بات ہے کہ بلدیاتی اداروں کو جان بوجھ کر بے اختیار بنایا گیا ہے، حکومت نہ تو ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی منتخب تحصیل اور ویلیج چیرمینوں کو اعلان کردہ اعزازیہ دے رہی ہے بلدیاتی نظام بنانے کا مقصد اختیارت کی نچلی سطح پر منتقلی ہوتا ہیں تاکہ عام عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوسکے۔ حکومت نے عدالت کے حکم پر بلدیاتی الیکشن تو کرا دے لیکن اختیارت کو نیچھلی سطح پر منتقل نہیں کیا گیا اور بلدیاتی نظام کو جان بوجھ مفلوج بنادیا گیا