پبی (مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے ریسکیو سٹیشن 11 خٹ کلی کا تفصیلی دورہ کیا اور آلات کا معا ئنہ کیا ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ریسکیو سٹیشن 11 خٹکلی میں موجود ایمبولینسز، فائر ویکلز، ڈیزاسٹر ویکل کا تفصیلن جائزہ لیا۔جبکہ ریسکیو آپریشن میں استعمال ہونے والے ڈیزاسٹر ایکویپمنٹ اور فائر فائٹنگ آلات کا تفصیلن معائنہ کیا اور تمام تر ایمرجنسی مشینری کو قابل استعمال حالت میں رکھنے کیلئے روز مرہ کی بنیاد پر عملی مظاہرے اور مؤک ایکسرسایزز کرانے کی ھدایت جاری کئے تاکہ ریسکیو 1122 فورس کس بھی سانحہ یا ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے بھر پور تیار رہیں اور ایمرجنسی سروسز میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔