شانگلہ(مانند نیوز ) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے داموڑی حدود تھانہ اولندر میں چوکی کا افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر دیگر پولیس افسران کے علاؤہ علاقہ معززین نے بھی شرکت کی تھی۔تھانہ اولندر وسیع علاقہ پر مشتمل تھانہ ہے جبکہ چوکی داموڑی تین یونین کونسل پر مشتمل آبادی کا حصہ ہے جس کی آبادی بیس ہزار سے بھی زیادہ ہے اور تھانہ اولندر کے نشیبی علاقوں سے تھانہ اولندر کو جانے شہریوں کو بوجہ دوری تکلیف تھی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ معززین نے یکے بعد دیگرے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی امن وامان کی صورت حال اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالی اور اپنی قیمتی تجاویز سے پولیس حکام کو اگاہ کیا۔ڈی پی او شانگلہ نے معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں کے عوام انتہائی امن پسند اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے والے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ شانگلہ پولیس عوام دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر شہریوں کی جان مال عزت اور آبرو کی تحفظ کیساتھ ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں اپنی عوام کیساتھ شانہ بشانہ رہیں گے۔علاقہ معززین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا، ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ ا ور ڈی پی او شانگلہ کا شکرایہ ادا کرتے ہوئے داموڑی میں چوکی کا افتتاح کو علاقے میں امن و آمان کیلئے خوش آئند قرار دیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے