filter: 0; fileterIntensity: 0.0; filterMask: 0; captureOrientation: 0; brp_mask:0; brp_del_th:null; brp_del_sen:null; delta:null; module: photo;hw-remosaic: false;touch: (-1.0, -1.0);sceneMode: 6291456;cct_value: 0;AI_Scene: (-1, -1);aec_lux: 0.0;aec_lux_index: 0;albedo: ;confidence: ;motionLevel: -1;weatherinfo: null;temperature: 45;

شانگلہ(مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ انسانیت ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور بے سہارا لوگوں کی دل کھول کر خدمت کی جائے اور اسی جذبہ سے مفید معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔ وہ کشمیر ارفن ریلف ٹرسٹ کے زیر انتظام جرگہ ہال الپوری میں کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ جسمیں شانگلہ کے 100 سے زیادہ یتیم بچوں نے سرپرستوں کے ہمراہ شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان نے کہا کہ اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے۔ انسانیت یہی ہے کہ دوسرے لوگوں کی مدد کی جائے تو اس سے اللہ خوش ہوتاہے اور بہترین معاشرتی اقدار فروغ پاکر علاقے میں خوشحالی اتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا یہ کانفرنس ہم نے اسلئے منعقد کیا ہے کہ شانگلہ میں یتیم بچوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ یہا ں کول مائنز میں کام کرنے دوران بہت سارے افراد وفات پاجاتے ہیں اور انکے بچے بے اسرا رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رابطہ کرکے یہاں کے یتیم بچوں کیلئے ایک بہت فائدے کا پراجیکٹ لایا ہے اسلئے یہاں کے عوام ان یتیم بچوں کو صوابی میں قائم کشمیر ارفن ریلف ٹرسٹ کے زیر انتظام ماڈل سکول فیسلٹی میں داخل کرائیں جہاں ان بچوں کو ماسٹر لیول تک تعلیم دی جائیگی۔ انہوں نے کشمیر ارفن ریلف ٹرسٹ کے صوابی کیمپس کے مینجر نعمان ملک اور تحریک انصاف ویلفئیر ونگ کے محمد شاہد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شانگلہ کے عوام کیلئے یہ پروجیکٹ پیش کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر ارفن ریلف ٹرسٹ کے صوبی کیمپس کے مینجر نعمان ملک نے کہا کہ ہمارا ٹرسٹ 2005 میں زلزلہ کے بعد قائم ہوا اور اس کے سربراہ نے اسی سوچ سے یہ ٹرسٹ قائم کرکے اسکے زیر انتظام ماڈل سکول قائم کیا جس میں ان بے سہارا اور یتیم بچے نہ صرف تعلیم حاصل کر سکے بلکہ وہ اچھی تربیت پاکر اچھی زندگی بسرکرسکیں اور اپنے خاندان کا سہارا بنیں۔ انہوں نے کشمیر ارفن ریلف ٹرسٹ کے صوابی کیمپس میں 10 سال تک کے عمر کے 300 بچوں کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے وساطت سے ادارہ میں داخل کرانے اور کفالت کے ساتھ ساتھ انہیں ماسٹر لیول تک جدید تعلیم بالکل فری دینے کا اعلان کیا۔ کانفرنس سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مظفر علی خان، پی ٹی ائی مالاکنڈ ڈویژن کے نائب صدر محمد شاہد، ایس ڈی ای او اورنگزیب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء سلمان خان نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے