مانسہرہ (مانند نیوز )صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون کہا گیا ہے اوروہ ملک جرائم و ناانصافی سے پاک ہونے لگتا ہے جس میں مثبت صحافت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مانسہرہ پریس کلب کے صحافیوں سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دورانِ ملاقات کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف بھی موجود تھے۔ بابر سلیم سواتی نے کہا کہ میڈیا کا کردار ریاستی ترقی میں انتہائی اہم ہے اور صحافی برادری کی ملکی ترقی میں خدمات پر ہم انھیں خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں، بابرسلیم سواتی نے کہا کہ ہماری حکومت نے ماضی میں بھی شعبہ صحافت سے منسلک لوگوں کے لیے فلاحی اقدامات کیے جس کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر صدر مانسہر ہ پریس کلب نے وہاں کے صحافیوں کو درپیش مسائل کو سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی اور مشیر اطلاعات محمد علی سیف کے سامنے پیش کیا جن میں مانسہرہ کے صحافیوں کے لیے میڈیا کالونی کا قیام، مانسہرہ پریس کلب اور ٹی ایم اے کے درمیان پریس کلب بلڈنگ کا تناظہ، پریس کلب گرانٹ کا مسئلہ اور مانسہرہ پریس کلب میں ڈیجٹل لیب کے قیام کا مطالبہ جیسے نکات شامل تھے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹرمحمد علی سیف نے صحافیوں کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے اختتام پر مانسہرہ سے آئے صحافیوں کے وفد نے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف سے کے ساتھ یادگاری گروپ فوٹو بنایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے