لوئر دیر (مانند نیوز )ضلع لوئر دیر کے سب ڈویژن جندول ثمرباغ میں ملاوٹی دودھ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ضلع دیر لوئر واصل خان کے ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے محکمہ لائیو سٹاک کے اہلکاروں کے ہمراہ معیار اور ثمرباغ کے بازاروں میں دودھ فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کر کے موقع پر موبائل لیبارٹری کے ذریعے ٹیسٹ کی گئی۔ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ معیار بازار میں قصائیوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی،قصائیوں کو ھدایات جاری کی گئی کہ جانوروں کو ویٹرنری ڈاکٹروں کی موجودگی میں ذبح خانوں میں زبح کریں جس پر سرکاری مہر لگا ہو، مہر نہ ہونے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے