کرک (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی کوششوں سے ضلع کرک کے اقوام بگو خیل اور سرٹ خیل کے مابین صلح ہو گئی۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرک کے دفتر میں باقاعدہ ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کرک، دونوں فریقین کے مشران، ثالثان اور دیگر متعلقہ حکام اور افراد نے شرکت کی۔شرکاء نے فریقین کے مابین صلح کیلئے بھرپور کوششیں کرنے پر ڈپٹی کمشنر کرک اور کرک پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور آئندہ امن اور بھائی چارے کے ساتھ پرامن رہنے کا عزم کیا۔صلح تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن نے مولانا عبد الغفور کی زیر نگرانی ثالثان پر مشتمل جرگہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے علاقے میں امن و امان کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کیں اور ساتھ ہی ساتھ دونوں فریقین کو بھی ضلعی انتظامیہ کرک کی جانب سے مقرر کردہ جرگے کیساتھ تعاون کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے زمینی مسئلے پر تنازعہ چلا آرہا تھا اور دونوں فریقین کے مابین کراس فائرنگ بھی ہوتی رہی جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کرک نے دونوں فریقین کی جانب سے 4،4 افراد پر مشتمل وفود کو اپنے دفتر طلب کر لیا اور مولانا عبدالغفور کی زیرقیادت ثالثان پر مشتمل ایک جرگہ مقرر کیا۔ جرگے نے دونوں فریقین کے مابین کئی نشستوں کے انعقاد اور ثالثان کی مسلسل جدوجہد کے بعد دونوں فریقین نے تمام اختلافات بھلا کر پرامن رہنے کا عزم کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے