کرم (مانند نیوز )ضلع کرم میں مستقل بنیادوں پر امن و امان برقرار رکھنے اور شر پسند و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور عسکری قیادت کی جانب سے عوام کی وسیع تر مفاد میں مسلسل اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیرِ صدارت علی منگلہ فورٹ پیواڑ میں پیواڑ، گیدو، تری، کوتری، سرسرنگ، دلاسا، حقدرہ اور پیواڑ تنگی وغیرہ کے ویلج وائز امن کمیٹی کے ممبران کا تفصیلی جرگہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر یونٹ کمانڈر 32 FF پاک آرمی کرنل سلیم،ایس پی پولیس محمد عباس اور پیواڑ سرکل کے ایس ایچ اوز مشتاق علی اور مجاہد حسین بھی موجود تھے۔جرگے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امن کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے کھول کر علاقائی صورتحال پر تفصیلی بحث کی اور ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں امن وامان کے قیام کیلئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کو اپنے صفوں میں جگہ نہیں دی جائیگی اوران عناصر کے خلاف حکومت کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع کرم میں دائمی امن کیلئے جی او سی 9 ڈویژن کے باہمی مشاورت کی روشنی میں امن کمیٹیوں کی تشکیلِ نو کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم کے سطح پر مرکزی امن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جس کا مقصد علاقے میں امن و آشتی لانا ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف عوام کے تعاون سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے