کوہاٹ (مانند نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر قانون وخزانہ آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ 9 مئی کوئی عام دن نہیں بلکہ یہ پاکستان کی بقاء وسلامتی اورحقیقی آزادی کی جنگ کا دن ہے لہٰذا حقیقی آزادی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اپنے پرامن جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔ انہوں نے رجیم چینج کے ذریعے عوامی حکومت کا تختہ الٹنے اور8 فروری کو فارم47 کے ذریعے مینڈیٹ چورحکومت کی تسلط کو ملک کی تاریخ کے سیاہ ترین باب قرار دئیے۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے کوہاٹ یونیورسٹی چوک میں 9 مئی کے حوالے سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے اراکین صوبائی اسمبلی داؤدشاہ آفریدی اور شفیع جان،سابق ضلعی ناظم نسیم آفریدی اوردیگر اہم مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔جلسے کے شرکاء نے بانی چیئرمین عمران خان،ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اوردوسرے بے گناہ گرفتارکئے گئے رہنماؤں اورکارکنوں کے خلاف قائم جعلی مقدمات ختم کرنے اوران کو رہا کرنے کا پرزوردمطالبہ کیا۔ آفتاب عالم نے کہا کہ ہماری خاموشی اوربرداشت کوکمزوری نہ سمجھا جائے،اپنے جائزموقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ صرف پارٹی قائد عمران خان کے حکم کاانتظار ہے جب بھی اجازت ملی تو کٹھ پتلی حکومتوں کااینٹ سے اینٹ بجھا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعلیٰ،پوری پارٹی قیادت اورعام کارکن تک ظلم وجبر کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ ملک وقوم کیلئے ہمارا پر امن جدوجہد جاری رہے گا۔ وزیر قانون نے اعلان کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا اورپارٹی قیادت دونوں 9 مئی کے شہداء کیلئے خصوصی پیکج پرغور کررہی ہے جس کے تحت ان کے خاندانوں کی کفالت، بچوں کی تعلیم اورنوکریاں دیناشامل ہیں۔ اسی طرح پوری صوبے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف انکوائری کمیشن بھی بنا رہے ہیں جس کے تحت بغیر شواہد درج کئے گئے ایف آئی آرز ختم کئے جائیں گے اورمتاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح معصوم اوربے گناہ کارکنوں کے خاندانوں کی چادر اور چاردیواری کاتقدس پامال کیاگیا اورکاروبار تباہ کئے گئے ان کا ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔آفتاب عالم ایڈوکیٹ نے کہا کہ1947 کو گوروں سے تونجات مل گئی لیکن آج بھی ملک کے وسائل پر کالے گورے مسلط ہیں جس کیلئے ہمیں 1947 سے بڑھ کرجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے انتہائی مشکل وقت میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہنے والے پارٹی کارکنوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے بوڑھوں،جوانوں اورخواتین کی پارٹی کیلئے لازاوال قربانیوں کے مقروض ہے اورانشاء اللہ ان کی یہ قربانیاں اورخون ضرور رنگ لائے گی۔ بعدازاں 9 مئی کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کئی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے