پبی (مانند نیوز) تھا نہ نوشہرہ کلاں پولیس نے 2رکنی بین الاضلاعی کار لفٹر گروہ کا سرغنہ گرفتار کرکے غریب مزدورکا وسیلہ روزگار چوری شدہ رکشہ برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق۔مسمی اویس ولد ممتاز ساکن مانکی شریف نے نوشہرہ کلاں پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجدکیباہر اپنا رکشہ ماڈل 2020 کھڑا کیا،15منٹ بعد آکر دیکھا تو رکشہ غائب تھا میں پتہ براری و معلومات کررہا تھا مجھے یقین وتسلی ہے کہ میرا رکشہ اسماعیل ولد خان تاج ساکن شہباز گڑھی ضلع مردان اور اسکے ساتھی نے چوری کیا ہے۔مقدمہ درج کیا گیا۔روح الامین ایس ڈی پی او رسالپور سرکل نے ایس ایچ او کلاں کو ملزمان کی گرفتاری،رکشہ کی برآمدگی کا ہدف حوالہ کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے انتھک محنت سے گروہ کے مرکزی ملزم اسماعیل تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔نشاندھی پر رکشہ برآمد کیا گیا۔گروہ کے کارندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے گرفتاری جلد متوقع ہے۔رکشہ مالک کو اپنا وسیلہ روزگار ملتے ہی اسکی آنکھوں میں کلاں پولیس کے لیے اظہار تشکر کے تاثرات دیدنی تھے