اسلام آباد(مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پر تشدد ہوا ہے ہمارے نوجوان شہید ہوئے ہیں، شہید ہمارے لوگ ہوئے ہم کس چیز کی معافی مانگیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بوگس مقدمات ہیں اب ہم شامل تفتیش ہونے جا رہے ہیں، ملک کے حالات آپ کے سامنے ہیں، ان سے ملک چل نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ گندم میں 350 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا، اُس وقت محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ تھا، محسن نقوی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اور لوگ بھی شامل ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف عدالتوں میں رٹ دائر کر رہے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ ابھی تحریک سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیر افضل مروت کو آج شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، ان کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔عمر ایوب اور شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور شبلی فراز کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ عدالت کے حکم پر انچارج انویسٹی گیشن نے دونوں رہنماؤں کو شامل تفتیش کر لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے