اسلام آباد(مانند نیوز)سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج ادائیگی کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ سیکریٹری داخلہ قانون جاننے والے سینئر افسر کو عدالت کی معاونت کے لیے مقرر کریں، مجاز افسر متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو اور کیس کے حقائق سے واقف ہو۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ وکیل کے مطابق پٹیشنر کے خلاف احتجاج پر متعدد مقدمات درج ہیں اور قانون کا سامنا کر رہی ہیں، زرتاج گل کسی بھی کیس میں مفرور یا اشتہاری نہیں، ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق زرتاج گل کا نام ای سی ایل، نو فلائی لسٹ یا پی این آئی ایل میں شامل ہے، ان پر سفری پابندیوں کے اطلاق کی کوئی قانونی وجہ یا اخلاقی جواز موجود نہیں، وکیل کے مطابق سیکریٹری داخلہ کو 13 مارچ کو پی این آئی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دی جس کا جواب نہیں دیا گیا، پٹیشنر کے وکیل نے استدعا کی زرتاج گل حج پر جانا چاہتی ہیں اس لیے درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے