اسلام آباد(مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوقات میں رہیں آپ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بس بائے بائے ٹاٹا کیا کرو۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کے پاس آئینی عہدہ ہے، سیاسی گفتگو سے اجتناب کریں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میری وارننگ پر عمل نہ ہوا تو آپ کی گرانٹ اور گاڑی سب بند کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے پیش ہو رہا ہوں، کسی قسم کا استثنیٰ نہیں لے رہا۔میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، فیصل کریم کنڈی واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ میں کبھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، میں اپنے صوبے کی جنگ وفاق میں لڑوں گا، صوبائی حکومت کو کہا کہ آئیں ایک فورم پر مل کر صوبے کے حقوق کیلئے لڑتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ یہ ویسے سبق نہیں سیکھیں گے، لتر لگنا ضروری ہیں، میں سلطان راہی کی طرح بیان نہیں دوں گا، کل علی امین نے گورنر ہاؤس پر قبضہ کی بات کی، میں آج تمہیں چیلنج دیتا ہوں، کل آؤ قبضہ کرو، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے