module: a; hw-remosaic: 0; touch: (0.45, 0.45); modeInfo: ; sceneMode: Auto; cct_value: 0; AI_Scene: (-1, -1); aec_lux: 70.0; hist255: 0.0; hist252~255: 0.0; hist0~25: 0.0;

درگئی(مانند نیوز) ٹریڈیونین درگئی بازارکاٹیکس نفاذکیخلاف ہنگامی اجلاس زیرصدارت ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے مرکزی صدراسفندیار خان منعقدہواجلاس میں حکومت کی جانب سے اگلے ماہ ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس نفاذ کیخلاف 14مئی کو ڈویژن بھرمیں تاجربرادری کی جانب سے اعلان کردہ شٹرڈاؤن ہڑتال بارے لائحہ عمل طے کیاگیا،تاجربرادری درگئی بازارمیں احتجاجی جلوس نکالنے کے بعدمرکزی رہنماؤں کے اعلان کردہ پنڈال تک قافلے کی شکل میں روانہ ہوگی۔ اس دوران درگئی بازارمیں ہرقسم کاروباربندہوگی۔ اجلاس کاآغازقاضی حسین احمدصاحب نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ اجلاس میں درگئی بازارکی تاجربرادری،مذہبی،سیاسی وسماجی حلقوں سمیت ہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹریڈیونین درگئی ملاکنڈکے مرکزی صدراسفندیارخان،جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسن خان،سینئرنائب صدرسیف اللہ شہاب،ناظم درگئی بازارمیاں عالمگیربادشاہ،بارگین ایسوسی ایشن کے صدرحاجی اسلام خان،حاجی امیرزمان خان،عمرانی گل،ڈرگز ایسوسی ایشن کے صدرشبیرخان،موبائل ایسوسی ایشن کے صدرمحب اللہ خان،تندوایسوسی ایشن کے صدرعبدالولی خان،سابق سیکرٹری ٹریڈیونین حاجی زمین شاہ،قاضی حسین احمد،ٹیلربرادری کے ظاہرشاہ زیرک اوردیگرنے کہاکہ ملاکنڈفری ٹیکس زون ہونے کیساتھ ساتھ ایک پسماندہ ڈویژن ہے جبکہ اسکے ساتھ ساتھ شدیدزلزلوں،سیلابوں،قدرتی آفات اوردہشت گردی سے متاثرہ علاقہ ہے جہاں کے عوام دووقت کی حلال رزق کمانے کیلئے ترس رہے ہیں،جبکہ بعض علاقوں میں تاحال عام شہری لاتعدادمسائل ومشکلات کاشکاراورسرکاری سہولیات اورضروریات زندگی سے محروم ہے ایک ایسے وقت میں یہاں کے عوام پر ٹیکس لاگوکرناانکے گلوں پرچھریاں پھیرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہاکہ ہم حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے ٹیکس نفاذکونہیں مانتے چاہئے اس کیلئے پرامن احتجاجوں سے لیکرمالی وجانی قربانیوں سے دریغ نہیں کیاجائیگا،تاجربرادری کے مرکزی قائدین کی کال پرممکنہ ٹیکس نفاذکیخلاف 14مئی کوملاکنڈکے تمام بازاربنداور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے درگئی کی جانب سے دکانداروں کوسائن بورڈتنصیب کے مدمیں ٹیکس دینے کے مطالبات ہورہے ہیں جس کی قطعاًاجازت نہیں دینگے، ٹی ایم اے درگئی روزانہ کے حساب سے درگئی بازارکے سینکڑوں قصائیوں سے یومیہ سلاٹرہاؤس ٹیکس زبردستی لے رہے ہیں جبکہ درگئی میں کوئی مذبح خانہ موجودنہیں لہٰذایہ غیرقانونی ٹیکس وصولیاں اوربدمعاشیاں بندکی جائے، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی ایمرجنسی میں ادویات اوردیگرسہولیات کافقدان ہے حادثوں کے صورت میں ٹی ٹٰی انجکشن اورسرنجزباہر سے لاناپڑتاہے جبکہ دوسری جانب امراض گردہ کے مریضوں کواس وقت درگئی ہسپتال میں شدیدمشکلات کاسامناہے بجلی بندش اورفرمٹ آیام میں ڈائیلاسزمشینوں کوچلانے کیلئے سولرسسٹم ناکارہ جبکہ متعین جنریٹرفیول عدم دستیابی اورفنی خرابے کے باعث مریض مردان،سوات اورپشاورمیں مہنگے داموں ڈائیلاسزکرنے پرمجبورہیں جبکہ وہاں تک مریضوں کوپہنچانے اورواپس لانے پربھی ہزاروں روپے نقصان اٹھاناپڑتاہے،لہٰذادرگئی ہسپتال میں بجلی کی ہمہ وقت ترسیل اورڈائیلاسزمشینوں کوچلانے کیلئے متبادل نظام کابندوبست کیاجائے، تحصیل درگئی میں امن وآمان کی حالت روزبروزبڑھتی جارہی ہے آئے روزتاجربرادری سے اسلحے کی نوک پرموبائل فونز،نقدی اورقیمتی سامان چھیننے کے واقعات رونماہورہے ہیں جبکہ ملاکنڈانتظامیہ ٹس مس نہیں ہوتی ،لیویزگشت نہ ہونے کے برابر ہے،بجلی لوڈشیڈنگ اورواپڈادرگئی کے حکام نے تاجربرادری کوکاروبارچھوڑنے پرمجبورکیاہے آئے روزکے فرمٹ اورطویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارزندگی مکمل طورپرمفلوج ہوچکی ہے واپڈاحکام تاجربرادری اورمقامی شہریوں کے صبرکاامتحان نہ لیں اگرعوامی ردعمل کاسامناہواتومالی وجانی نقصانات کی ذمہ داری واپڈادرگئی کے حکام پرعائد ہوگی، گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چھوٹے بچے بغیرناشتہ کئے سکول جانے پرمجبورہیں گیس حکام اپناقبلہ درست کرکے علاقہ کواحتجاجوں پرمجبورنہ کریں،انہوں نے کہاکہ مہذب معاشروں اورترقیاتی ملکوں میں سرمایہ داروں سے ٹیکس وصول کرکے غریب عوام اورانکے فلاح وبہبودپرخرچ کیاجاتاہے جبکہ یہاں پرغریب عوام اورمزدورکار طبقے سے ٹیکس وصول کرکے سرمایہ داروں کے فلاح اورشاہ خرچیوں پرصرف کیاجاتاہے جسے مزیدبرداشت نہیں کیاجائیگااورہرقسم احتجاج اورقانونی چارہ جوئی کیلئے ہمہ وقت تیاررہیں گے انہوں نے کہاکہ ٹریڈیونین درگئی بازارکے مرکزی صدراسفندیارخان کے قیادت میں تمام تاجربرادری متحدہیں اورانکے ایک آوازپرلبیک کہہ کراپنا آئینی وقانونی حق احتجاج کیاجائیگا۔ کسٹم چورگاڑیوں سے ملاکنڈڈویژن کے لاکھوں خاندانوں کی حصول رزق وابستہ ہے انکے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے سے گریزکیاجائے،انہوں نے کہاکہ ملاکنڈانتظامیہ بازاروں اورمضافاتی راستوں پرلیویزگشت بڑھاکرتاجر برادری کے جان ومال کی تحفظ یقینی بنائیں اوروارداتوں میں ملوث ملزمان کوبے نقاب کرکے انہیں قرارواقعی سزائیں دلوائیں،انہوں نے کہاکہ مرکزی وصوبائی حکومت ملاکنڈڈویژن کے مفلوک الحال تاجربرادری اورعام شہریوں کوبنیادی سہولیات فراہمی اوراپنی ریاستی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے سنجیداقدامات اٹھائیں اورٹیکس نفاذ سے ان غریب عوام کے چمڑیاں ادھیڑنے سے بازآجائیں جسے مقامی تاجربرادری اورعلاقہ عوام کسی صورت قبول کرنے کیلئے تیارنہیں ۔ انہوں نے خبردارکیاکہ اگردرگئی ہسپتال انتظامیہ نے 14مئی تک ڈائیلاسزیونٹ کوفعال نہ بنایاتوسب سے پہلے درگئی ہسپتال کے سامنے شدیداحتجاج کیاجائیگااوراگرواپڈادرگئی حکام نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ اورفرمٹ کینسل نہ کروائے تومین چوک درگئی میں انکے خلاف بھی بھرپورآوازاٹھایا جائیگا، احتجاج میں ہونیوالے تمام ترمالی وجانی نقصانات کی تمام ترذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے