پشاور (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے لکی مروت میں بارشوں اور تیز آندھی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی کے جاں بحق ہونے پر متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے