کوہاٹ(مانند نیوز) رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان کے ہمراہ گارڈن کالونی کوہاٹ میں نئے ٹیوب ویل کا باقاعدہ افتتاح سٹی کے تحریک انصاف کے ورکرز سے کروا دیا۔افتتاحی تقریب میں گارڈن کالونی کے مشران اور تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ٹیوب ویل کو خیبر پختونخوا کی کوہاٹ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ (KDDP) کے تحت 6.48 ملین روپے کی لاگت سے ڈبلیو ایس ایس سی کی زیر نگرانی تعمیر کیا گیا ہے۔اس ٹیوب ویل سے گارڈن کالونی، محلہ برکت اللہ، محلہ واحظان اور مسیحی برادری کی کرسچن کمیونٹی سنٹر تک کے آبادی کو پینے کی صاف پانی میسر ہو گی۔دریں اثناء شہریار آفریدی ایم این اے کے فنڈ سے منظور شدہ شاہ پور چمکنی روڑ تا چھوٹا نہر اور بڑا نہر روڈ کے علاوہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع کردہ روڈز جن پر گزشتہ حکومت میں کام بند ہوا تھا پر بھی پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے بعد شہریار آفریدی اور داؤد شاہ آفریدی کی کوششوں سے دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔شاہ پور کے عوام اور پی ٹی آئی کارکنوں نے شہریار آفریدی، داؤد شاہ آفریدی اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے جن کے کوششوں سے بند ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ شروع کر دیا گیا۔