لوئر چترال (مانند نیوز)لوئر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے زیر نگرانی موسم بہار کی آمدکے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل لوئر چترال میں قیدیوں کیلئے سپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر،جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر آفسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نے قیدیوں کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال نے مہمان خصوصی کے طور پر جیل میں قیدیوں کے لئے منعقد کردہ سپورٹس گالا کے فائنل ایونٹ میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے قیدیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سپورٹس گالا کا مقصد قیدیوں کو معاشرے کا مفید حصہ بنانا ہے تا کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد صحت مند اور فائدہ مند شہری بن سکیں۔ سپورٹس گالا میں مختلف گیمز جن میں فٹ بال، والی بال، ٹینس، کیرم بورڈ اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد ہوئے۔تقریب کے آخر میں آفسران نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیں۔