کرم (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے کہا ہے کہ ضلع میں دائمی امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے اور کسی کو بھی ضلع کرم کی پرامن فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدہ جرگہ ہال میں کرم امن کمیٹی ممبران، ضلع بھر کے قبائلی عمائدین اور موجودہ و سابقہ پارلیمنٹرینز کے غیر معمولی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جرگہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم، ونگ کمانڈر 113ونگ، کمانڈنگ آفیسر 55 بلوچ پاک آرمی اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔ کرم امن کمیٹی جرگہ میں معاہدہ مری پر عمل در آمد، متاثرین کی آباد کاری اراضیات کی تنازعات، ریونیو کمیشن،ٹل پاراچنار روڈ اور جملہ لنک روٹس کو محفوظ بنانے سے متعلق متعلق امور پر باریک بینی کے ساتھ گفت و شنید کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ و سابقہ پارلیمنٹرینز فی الفور آپس میں بیٹھک کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کرم نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ضلع کرم میں اب وقت آ گیا ہے کہ قبائل کے تعاون سے با مقصد اور با معنی مذاکرات کرکے جملہ تنازعات کے حل، شاہراہوں کو محفوظ بنانے، متاثرین کی آباد کاری، لینڈ ریونیو کمیشن اور دیگر مسائل پر آپس میں افہام و تفہیم کے ساتھ عملی اقدامات کا آغاز کردیاجائے اور شر پسند عناصر کی سرکوبی کیلئے قومی سطح پر فریقین ایکا کرکے سیکیورٹی فورسز کیساتھ مکمل تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن سیکیورٹی فورسز، مشران علاقہ، انتظامیہ اور پولیس کی بیش بہا قربانیوں کی مرہون منت ہے اور اسے کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے