ہنگو (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین نے والدین اور اساتذہ کرام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو آئس کے مہلک نشے سے دور رکھیں اور اس کے خاتمے میں معاشرے کا ہر فرد اپنا حصہ ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں آئس کی نشے کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو، اے ڈی سی (جی)، محکمہ تعلیم اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ماحولیات خصوصاً بچوں کو آئس کے نشے سے بچانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنا، نئی نسل کو آئس کے نشے کے مضمرات اور خطرات سے آگاہ رکھنا اور اس کی بیخ کنی کیلئے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے آئس کے نشے کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس کی بیخ کنی کیلئے مل کر کام کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئس کے نشے کے کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔