کوہاٹ (مانند نیوز)ضلع کوہاٹ میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ، کوہاٹ پولیس، ٹی ایم اے، سیکرٹری آر۔ٹی۔اے، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے جامع لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ اور ٹی ایم اے کوہاٹ کو اپنے زون اور علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو اس حوالے سے مکمل رپورٹ بمعہ نقشہ جات پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے شہر کے اندر اور خصوصا مین بازار اور ملحقہ سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اور صفائی میں پیدا ہونے والے رکاوٹوں کے خاتمے اور شہریوں کو بازاروں میں درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے