پبی (مانند نیوز )صوبائی امن جرگہ نے منشیات فروشوں کے خلاف باقاعدہ لشکر کشی کا اعلان کردیا، آئس نسوار کی طرح چابڑیوں میں فروخت ھو رہا ہے بین الاقوامی منشیات سمگلروں میں خطرناک اضافہ ملکی سالمیت کیلئے چلنج بن چکاہے، منشیات فروشی اس وقت دھشت گردی سے زیادہ خطرناک ہے عمائدین اور ریاستی ادارے ملک و قوم دشمن عناصر کے خلاف ایسی کاروائی کرینگے کہ آنے والی نسلیں مثال دینگے، نوشہرہ کے دو دبنگ انسپکٹرز اشفاق اور کاشف کی منشیات کے خلاف تاریخی کاروائی کو خراج تحسین،دو تھانوں رسالپور اور نوشہرہ کلاں کو ماڈل ڈیکلیئر کرنے کا مطالبہ،صوبائی امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ باچا کی دبنگ پریس کانفرنس،ان خیالات کا اظہار صوبائی امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ باچا ضلعی چیئرمین نوشہرہ پیر ذوالفقار باچا، میاں امجد،سراد حسین اور دیگر نے نوشہرہ کلاں میں سید کمال شاہ باچا کی رہائشگاہ پر ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ صوبائی امن جرگہ سماجی برائیوں کے خلاف جہاد کی تحریک ہے جو اپنے لائحہ عمل کے مطابق سماج میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہے، نجی سود، انڈر پلئی، منشیات فروشی اور قبضہ مافیا کے خلاف امن جرگہ نے موثر کردار ادا کیا ہے، لاتعداد مظلوموں کو انکا حق دلایا، ھر برائی کے خلاف موثر طریقے سے تحریک چلائی جسکی وجہ سے نجی سود اور آئس جیسی لعنت جسکے خلاف کاروائی کیلئے قانون کو مشکلات درپیش تھیں ہمارے اس تحریک کی وجہ سے ان بڑی برائیوں کے خلاف باقاعدہ قانون بنایا گیا انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب آئیس کے خلاف کاروائی میں قانونی پیچیدگیاں آتی تھیں آج مضبوط ترین قانونی کاروائی ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی بہت ساری مشکلات ہیں آئیس کے کارخانوں میں اضافہ ہوچکاہے، آن لائن منشیات فروشی شروع ہوچکی ہے، بین الاقوامی سمگلروں کی تعداد میں اضافہ ہوچکاہے اور مختلف علاقوں میں آئیس سمیت دیگر منشیات کی فروخت مولی گاجر اور نسوار کی طرح چابڑیوں میں فروخت ہورہی ہیں اس وجہ سے پشاور کے عمائدین کی امن جرگہ کے ساتھ ایک اکٹھ ہوئی ہے اور باقاعدہ فیصلہ کیا گیاہے کہ اس بڑی برائی کے خلاف اب ایک مؤثر لشکر کشی کے علاؤہ اب کوئی چارہ نہیں عمائدین اور اداروں کی نگرانی میں لشکر کشی ہوگی اور یہ لشکر کشی صوبے کے مختلف علاقوں تک پھیلائی جائیگی، انہوں نے کہاکہ ہم دیکھتے ہیں جہاں ہمیں مایوسیاں مل رہی ہیں وہی پولیس میں اشفاق اور کاشف خان جیسے دلیر افسران بھی ہمیں مل رہے ہیں جنہوں نے پورے صوبے کیلئے اپنے علاقوں کو ماڈل بنادیاہے اگر اعلی حکام ان افسران کو ماڈل ڈیکلیئر کردیں اور اسی طرز منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشن عناصر کے خلاف کاروائی کریں تو عوام سکون کی نیند سوئیگی،انہوں نے کہاکہ ہمیں قبضہ مافیا کے خلاف بھی شکایات مل رہی ہیں نام نہاد ھاوسنگ سکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹا جارہاہے اور یہ لوٹ مار ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی سرپرستی میں ہورہاہے ہم متعلقہ اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس لوٹ مار کا بھی نوٹس لیا جائیے اور مظلوموں کو داد رسی فراہم کی جائیے، سید کمال شاہ باچا نے کہا کہ لینڈ مافیا اور قبضہ مافیا کے خلاف جہاد صوبائی امن جرگہ کا منشور ہے اور ہم یہ جہاد جاری رکھیں گے، صوبائی امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ باچا نے امن جرگہ کے ضلعی کوآرڈینیٹر عابد سلطان کو امن جرگہ سے فارغ کرنے کابھی اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ صوبائی امن جرگہ کے ضلعی چیئرمین پیر ذوالفقار باچا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس حوالے سے باقاعدہ تحقیقات کی ہیں اور الزامات ثابت ہوئیے ہیں جس پر ہم آج سے یہ اعلان کررہے ہیں کہ عابد سلطان امن جرگہ کا حصہ نہیں رہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے